Time 16 فروری ، 2023
کھیل

کراچی کنگز کے میر حمزہ انجرڈ، کس نے ٹیم میں جگہ بنائی؟

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے— فوٹو: فائل
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ کی جگہ عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے کراچی کنگز کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران انگلی میں فریکچر ہونے کے باعث انجرڈ ہوئے تھے۔

میچ کے بعد میر حمزہ کو اسکین کیلئے اسپتال لے جایا گیا تھا، اسکین رپورٹ کے بعد میر حمزہ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔

میر حمزہ کی انجری کی تصدیق کے بعد کراچی کنگز انتظامیہ کی جانب سے میر حمزہ کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کی گئی تھی۔

مزید خبریں :