Time 16 فروری ، 2023
پاکستان

منی بجٹ کے بعد تاجر اور کاروباری طبقے نے سرپکڑلیا

مساوی توانائی ٹیرف ختم کرنےکا فیصلہ برآمدات کش ہے، برآمدی شعبےکی تباہی کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی: ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو
مساوی توانائی ٹیرف ختم کرنےکا فیصلہ برآمدات کش ہے، برآمدی شعبےکی تباہی کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی: ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں  پیش کیے گئے منی بجٹ نے جہاں ایک  طرف  عوام کی کمرتوڑ دی ہے وہیں متوسط طبقہ بدحال ہے  اور یہی نہیں اس بجٹ کے بعد  تاجر اور کاروباری طبقے نے بھی سر  پکڑ لیا ہے۔

منی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کاکہناہےکہ مساوی توانائی ٹیرف ختم کرنےکا فیصلہ برآمدات کش ہے، برآمدی شعبےکی تباہی کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

دوسری جانب کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ موبائل فون آسائش نہیں ضرورت ہے، اس پر سیلز ٹیکس 25 فیصد لگانا ظلم ہے، حکومتی فیصلے کا فائدہ امیرطبقے کو ہوگا اور غریب غریب ترہوگا۔

مزید خبریں :