Time 16 فروری ، 2023
کاروبار

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوا ہے— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ  اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ایک روپیہ کمی کے بعد ڈالر 264 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالرکا بھاؤ 265 روپے 38 پیسے تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہو کر 268 روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :