16 فروری ، 2023
ایک سال میں حکومت کا مقامی اور بیرونی قرض 24 فیصد اضافے کے بعد 50 ہزار 996 ارب روپے رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومت پاکستان کے ایک سال کے مقامی اور غیر مقامی قرض کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق سال در سال حکومتی قرض 23 فیصد بڑھا ہے، دسمبر 2021 میں حکومت کا قرض 41547 ارب روپے تھا جو دسمبر 2022 تک 50996 ارب روپے رہا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 24 فیصد بڑھ کر 33116 ارب روپے رہا جبکہ بیرونی قرض 21 فیصد بڑھ کر 17880 ارب روپے ہے۔
اعلامیے کے مطابق دسمبر 2021 میں حکومت کا مقامی قرض 26751 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 14796 ارب روپے تھا۔