Time 17 فروری ، 2023
کھیل

مجھے سیاست میں آنے کا موقع ملا تو اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی: وہاب ریاض

فوٹو: جیو  نیوز
فوٹو: جیو  نیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا موقع ملا تو میں نے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کیلئے کچھ کرنے کا سوچ کر آیا ہوں، میرا ٹارگٹ زیادہ ٹورنامنٹ کرانا اور کھلاڑیوں کو مراعات دینا ہے،کرکٹرز کی ڈیلز، مراعات اور شہرت زیادہ ہوتی ہے، ہاکی اسکواش اور بیڈ منٹن،  اولمپکس اور دیگر گیمز کیلئے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 6 چھکے پڑنے کی مجھے کوئی پرواہ نہیں، جب 6 چھکے پڑے تھے تب بھی دکھ نہیں ہوا تھا اوراب بھی دکھ نہیں ہے،  6 چھکوں کا کریڈٹ افتخار احمد کو جاتا ہے، افتخار احمد بھرپور فارم میں ہیں 6 چھکے مارنا آسان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک نمائشی میچ تھا ڈومیسٹک میچ کی طرح شدت نہیں ہوتی، دیکھنا یہ ہو گا کہ پی ایس ایل 8 میں کیا کارکردگی ہوتی ہے،  پشاور زلمی کا آغاز اچھا ہوا ہے تسلسل کو قائم رکھنا ہے، پہلے میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے اور کامبی نیشن کا بھی پتہ چلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایسا پلیٹ فارم ہے کہ ہر کوئی پرفارم کر کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے، میرے لیے یہ چیز اہم نہیں کہ کون پرفارم کر رہا ہے مجھے دیکھنا ہے کہ میں کیسا پرفارم کرتا ہوں، میرے کھیلنے کا مقصد یہی ہے کہ میں نے کم بیک کرنا ہے، باقی سب کی طرح میں بھی پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی فٹ ہوں کرکٹ کھیل رہا ہوں اب مجھے جہاں موقع ملے وہاں پرفارم کرنا ہے، لیگز کھیل کر میں بھی خود کو متحرک رکھتا ہوں۔

مزید خبریں :