Time 17 فروری ، 2023
پاکستان

آڈیو لیک: پاکستان بار کونسل کا چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ

اگر یہ آڈیو جعلی ہے تو اس کو تیار اور وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اگر یہ آڈیو اصلی ہو تو آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے: اعلامیہ/ فائل فوٹو
اگر یہ آڈیو جعلی ہے تو اس کو تیار اور وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اگر یہ آڈیو اصلی ہو تو آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے: اعلامیہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے مبینہ آڈیو لیک پر چیف جسٹس پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان بار کونسل نے اعلامیے میں کہا ہے چیف جسٹس پاکستان وائرل آڈیو کے حوالے سے جانچ پڑتال اور تحقیقات کرائیں، ایسا تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ ججز کسی سیاسی جماعت کو فائدہ دے رہے ہیں یا ان کے ترجمان ہیں، ججز کو کسی سیاسی معاملے پر ریمارکس سے اجتناب برتنا چاہیے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ اعلیٰ عدلیہ کے تشخص کے حوالے سے شدید تشویش ہے، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا کنڈکٹ غیر جانب دارانہ ہونا چاہے، ایسے تاثر سے عوام میں عدلیہ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کے ساتھ عدلیہ کے تشخص کو نقصان ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ججز کو کسی آئینی عہدے کا  تمسخر اڑانے والے ریمارکس سے اجتناب برتنا چاہیے، اگر یہ آڈیو جعلی ہے تو اس کو تیار اور وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اگر یہ آڈیو اصلی ہو تو آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔

مزید خبریں :