Time 18 فروری ، 2023
پاکستان

شیخ رشید کی موبائل فونز اور گھڑیوں کی حوالگی کی درخواست خارج

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کی موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ فوٹو فائل
جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کی موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ فوٹو فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست خارج کر دی۔

شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کی موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کی درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کے الزامات کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور دو روز قبل ہی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :