Time 06 فروری ، 2023
پاکستان

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشیدکیلئے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا

ہفتہ وارچھٹی کے باعث اتوارکونہ توکسی اسیرسے ملاقات کروائی جاسکتی ہے اورنہ ہی ان کیلئے باہر سے آنیوالا سامان وصول کیاجاتاہے: جیل حکام کا مؤقف/فوٹوفائل
 ہفتہ وارچھٹی کے باعث اتوارکونہ توکسی اسیرسے ملاقات کروائی جاسکتی ہے اورنہ ہی ان کیلئے باہر سے آنیوالا سامان وصول کیاجاتاہے: جیل حکام کا مؤقف/فوٹوفائل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشیدکیلئے بھجوایا گیا گھر کا کھانا واپس کردیا۔

جیل ذرائع کے مطابق اتوارکو سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدکیلئے ان کے گھر سے کھانا بھجوایاگیا لیکن اتوارکو تعطیل کے باعث جیل انتظامیہ نے یہ کھانالینے سے انکارکردیا۔

جیل حکام کامؤقف ہے کہ ہفتہ وارچھٹی کے باعث اتوارکو نہ توکسی اسیر سے ملاقات کروائی جاسکتی ہے اورنہ ہی ان کیلئے باہر سے آنیوالا سامان وصول کیاجاتا ہے۔

جیل حکام کاکہنا ہے کہ شیخ رشیدکی طبیعت ٹھیک ہے اور جیل قوانین کے مطابق ان کا میڈیکل کرایا گیا، فی الوقت انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

دوسری جانب جیل ذرائع کے مطابق اتوارکی صبح شیخ رشیداحمد نے شکایت کی کہ ان کی طبیعت ناساز ہے جس پراڈیالہ جیل کے میڈیکل افسر کو طلب کیا گیا جنہوں نے ہائی سکیورٹی بیرک میں ایک بارپھران کامکمل طبی معائنہ کیا۔

مزید خبریں :