Time 18 فروری ، 2023
پاکستان

رہائی پر عمران خان نے شیخ رشید کو کیا تحفہ دیا؟

عمران خان نے مجھے سگار کا ڈبہ دیا ہے، عمران خان نے شاید زندگی میں پہلی مرتبہ کسی کو سگار کا ڈبہ دیا ہے: شیخ رشید۔ فوٹو فائل
عمران خان نے مجھے سگار کا ڈبہ دیا ہے، عمران خان نے شاید زندگی میں پہلی مرتبہ کسی کو سگار کا ڈبہ دیا ہے: شیخ رشید۔ فوٹو فائل

اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے بعد زمان ٹاؤن پہنچنے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیخ رشید کو تحفے میں کیا پیش کیا؟

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میری رہائی پر عمران خان نے مجھے سگار کا ڈبہ دیا ہے، عمران خان نے شاید زندگی میں پہلی مرتبہ کسی کو سگار کا ڈبہ دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا مریم نواز کہتی ہے یہ میری حکومت نہیں، مریم قوم کو بتائیں کہ یہ کس کی حکومت ہے،کون اسے لایا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کے الزامات کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور دو روز قبل ہی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :