Geo News
Geo News

Time 19 فروری ، 2023
پاکستان

مفتاح اسماعیل کراچی لٹریچر فیسٹیول میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات پرغصے میں آگئے

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کراچی لٹریچر فیسٹیول میں ایک سیشن کے دوران اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر غصے میں آگئے۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول کے ایک سیشن میں اُن سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے دور میں لگژری گاڑیاں وزرا کیلئے آتی رہیں،آپ نے کیوں نہیں روکا؟

مفتاح اسماعیل الزام لگانے پر غصے میں آگئے اور جواب دیا کہ کونسی بی ایم ڈبلیو کی بات کر رہے ہیں؟  میں نےکوئی لگژری گاڑی  نہیں لی، لوگ جھوٹے  الزام  لگاتے  ہیں جس کی وجہ سے جیل جانا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے بات کرنے دیں اپنی وزارت میں پیٹرول بھی خود خریدتا تھا۔

مفتاح اسماعیل کی ویڈیو ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر پر اکاؤنٹ جاری کی گئی ہے۔