پاکستان
Time 19 فروری ، 2023

پاکستان میں گیس کی نئی اسکیم نے گردشی قرضہ ختم کر دیا ہے: مصدق ملک کا دعویٰ

ایک جتنی مقدار میں گیس استعمال کرنے پر غریب خاندان امیر کے مقابلے میں 430 فیصد کم بل دےگا: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم۔ فوٹو فائل
ایک جتنی مقدار میں گیس استعمال کرنے پر غریب خاندان امیر کے مقابلے میں 430 فیصد کم بل دےگا: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم۔ فوٹو فائل

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گیس کی نئی اسکیم نے گردشی قرضہ ختم کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مصدق ملک نے لکھا کہ غریب اور امیر کے بل کا ٹیرف علیحدہ کر دیا گیا ہے، ایک جتنی مقدار میں گیس استعمال کرنے پر غریب خاندان امیر کے مقابلے میں 430 فیصد کم بل دےگا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ گیس کی پیداواری لاگت 25 روپے سے کم کرکے 7 روپے کریں گے، روس سے تیل خریدیں گے، اپریل تک روس کو آرڈر دیں گے۔

مزید خبریں :