20 فروری ، 2023
پاکستان شوبز کی معروف جڑواں بہنوں کی جوڑی ایمن خان اور منال خان، دونوں کے شوہر اپنی اہلیہ کی شکلیں ایک جیسی ہونے کے باعث اکثر انہیں پہچاننے میں غلطی کردیتے ہیں۔
اس بات کا انکشاف ایمن خان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس کے پروگرام 'دی مرزا ملک شو' میں کیا۔
میزبان ثانیہ مرزا نے منیب بٹ سے سوال کیا کہ 'یہ انتہائی سنجیدہ سوال ہے کہ آپ ایمن اور منال دونوں میں کتنی بار کنفیوز ہوجاتے ہیں؟'
جواب میں ایمن نے کہا کہ یہ بہت بار ہوچکے ہیں، شروع شروع میں بہت ہوتے تھے اور اب بھی اکثر ہی ہم دونوں میں فرق نہیں کر پاتے لیکن منال کے شوہر زیادہ کنفیوز ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ ابھی فیملی میں نئے ہیں، اس لیے انہیں پتا نہیں چلتا۔
منیب بٹ نے جواب میں کہا کہ میں بالکل کنفیوز نہیں ہوتا، مجھے پتا ہوتا ہے کہ میری بیوی کون سی ہے، شروع شروع میں کافی ہوجاتا تھا۔
ایمن خان نے مزید کہا کہ ہم دونوں کی آوازیں بھی بہت ملتی ہیں، اکثر ہم ایک دوسرے کی جگہ فون پر بات کرلیتے ہیں، یہاں تک کہ میں اور منال دونوں فیس آئی ڈی سے ایک دوسرے کا آئی فون بھی ان لاک کردیتے ہیں۔