' زندگی آپ کے بغیر پہلے جیسی نہیں'، ایمن منال کی منگنی پر والد کی یاد میں افسردہ

فوٹوفائل

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان اپنی بہن اور اداکارہ منال خان کی منگنی پر بھی اپنے مرحوم والد کو یاد کیے بغیر نہ رہ سکیں ۔

اداکارہ نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال خان اور اداکار احسن محسن کی منگنی کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے مبارکباد دی اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں ایمن نے منال کی منگنی کو ’ فیری ٹیل انگیجمنٹ‘ قرار دیتے ہوئے منال اور احسن محسن کے لیے بے پناہ محبت اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئےمزید لکھا کہ بابا ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں ، زندگی آپ کے بغیر پہلے جیسی نہیں رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی منگنی ہوئی ہے۔

گزشتہ دنوں اداکار جوڑی کی بات پکی ہوئی تھی جس کے بعد اب منگنی کی رسم بھی ادا کی گئی ہے۔


مزید خبریں :