پاکستان
Time 20 فروری ، 2023

عمران خان کیخلاف دو مقدمات سے انسداد دہشتگردی کی دفعات حذف

2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی وی،اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات درج ہوئے تھے/ فائل فوٹو
2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی وی،اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات درج ہوئے تھے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے متعلق عمران خان کےخلاف دو کیسز سے اے ٹی سی کی دفعات حذف کردیں۔

2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات درج ہوئے تھے جس میں عمران خان کے شریک ملزم نے دہشتگردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔

اسلام آباد کی انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے درخواست پر فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج دو مقامات سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کی دفعات نکال کرکیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔

مزید خبریں :