Time 20 فروری ، 2023
کھیل

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے— فوٹو: پی ایس ایل
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے— فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے افتخار احمد 50، سرفراز احمد 39 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور کی جانب سے عثمان قادر نے 2 وکٹیں لیں۔  جواب میں پشاور نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جواب میں پشاور نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا— فوٹو: پی ایس ایل
جواب میں پشاور نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا— فوٹو: پی ایس ایل

پشاور کی جانب سے رومین پاویل 36 اور جیمز نیشم 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ، محمد نواز اور قیس احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 3 ،3 میچز کھیل چکی ہیں۔ کوئٹہ کو ایک میچ میں فتح اور 2 میں شکست ملی ہے جبکہ پشاور کو 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

مزید خبریں :