20 فروری ، 2023
بھارت میں گرفتار ہونے والی پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی وطن واپس پہنچ گئی۔
حیدر آباد کی رہائشی اقرا کے والد والد سہیل جیوانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کی بیٹی واپس پاکستان پہنچ گئی ہے۔
سہیل جیوانی کا کہنا ہے کہ بیٹی کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پاکستانی فورس کے حوالے کیا گیا۔
یاد رہے کہ اقرا جیوانی حیدرآباد سے 19 ستمبر 2022 کو لاپتہ ہوئی تھی، اقرا جیوانی سوشل میڈیا پر بھارتی لڑکے سے دوستی کرکے بھارت پہنچی تھی جہاں اسے بنگلورو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی شدہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو نے آن لائن گیم میں اقرا سے دوستی کی، اسے نیپال بلوایا اور خود کو مسلمان ظاہر کر کے اس سے شادی کرلی۔
ملائم نیپال سے لڑکی لے کر غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تو بنگلورو پولیس نے گرفتار کر لیا۔