21 فروری ، 2023
نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے تین مختلف اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کرکےشواہدکو نظر انداز کیا ہے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا۔
عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔