21 فروری ، 2023
کراچی: کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ عملے نے میٹھادر میں کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق ٹیم نے میٹھادر کے علاقے میں گودام پر چھاپہ مارا جہاں کارروائی کئی گھنٹے تک جاری رہی جب کہ اس دوران 7 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق برآمد سامان میں غیرملکی سگریٹ، انڈین گٹکا اور فلیورڈ تمباکو شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ سامان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ سیل منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔