21 فروری ، 2023
گزشتہ روز ترکیہ میں آنے والے ایک اور زلزلے میں مقامی رہنما کی جان بچاکر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
گزشتہ روز ترکیہ اور شام میں ایک بار پھر 6.4 اور 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں3 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے تھے جب کہ کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
اب اس زلزلے کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں زلزلے کے دوران مقامی رہنما ترک میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور عمارتیں ہلنے لگیں۔
زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کرتے ہی مقامی رہنما جان بچانے کے لیے فوری طور پر وہاں سے بھاگ نکلے جب کہ کیمرا آپریٹر نے بھی وہاں سے بھاگنے میں عافیت جانی۔