Time 22 فروری ، 2023
پاکستان

بارکھان واقعہ: بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھیتران نے بیٹے پر سازش کا الزام لگادیا

بیٹے انعام شاہ نے خاتون سے بیان ریکارڈ کروایا کیونکہ وہ سردار بننا چاہتا ہے: عبدالرحمان کھیتران/ فائل فوٹو
بیٹے انعام شاہ نے خاتون سے بیان ریکارڈ کروایا کیونکہ وہ سردار بننا چاہتا ہے: عبدالرحمان کھیتران/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیرمواصلات عبدالرحمان کھیتران نے بارکھان واقعہ پر الزامات رد کرتے ہوئے اپنے بیٹے انعام شاہ پر سازش کا الزام لگا دیا۔

عبدالرحمان کھیتران نے 3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نجی جیل اور 3 افراد کے قتل کا الزام ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں علاقائی سیاست کے حق سے محروم رکھنے کی مذموم کوشش کی جار ہی ہے، بعض عناصر علاقے کا امن خراب کرنے کے لیے ان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔

وزیرمواصلات نے اپنے بیٹے انعام شاہ پر سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے خاتون سے بیان ریکارڈ کروایا کیونکہ وہ سردار بننا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات میں پیشی کے لیے تیار ہوں لیکن استعفیٰ نہیں دوں گا، بدنام کرنے کی سازش کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کروں گا۔


مزید خبریں :