22 فروری ، 2023
لاہور: قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جہاں سیکشن افسر نے توشہ خانہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے توشہ خانہ کے سربراہ کو 23 فروری کو بیان حلفی کے ساتھ طلب کر لیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بتایا کہ یہ ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہے، عدالت چاہے تو کھول سکتی ہے، توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کے بارے میں آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جانا ہے اس پر عدالت نے کہا کہ سیل شدہ ریکارڈ ابھی نہیں کھول رہے۔
درخواست گزارنے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات اور جن اشخاص کو تحفے دیے گئے ان کی تفصیلات مانگ رکھی ہیں۔