Time 22 فروری ، 2023
کھیل

ویڈیو: لاہور قلندرز کا راشد خان کو منفرد انداز میں ویلکم

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل ) سیزن 8 کی ٹیم  لاہور قلندرز  نے  راشد خان کو اسکواڈ جوائن کرنے پر  منفرد انداز میں ویلکم کیا ہے۔

گزشتہ روز  اسپنر راشد خان نے لاہور قلندرز  کے اسکواڈ  کو جوائن  کیا ہے، پاکستان پہنچنے پر ٹیم کی جانب سے راشد خان کے استقبال کی  ویڈیو  فرنچائز کے انسٹا گرام اکاؤنٹ  پر شیئر کی گئی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راشد خان کے  استقبال کے وقت  لاہور قلندرز ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، فاسٹ بولر حارث رؤف سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں، راشد خان کو ویلکم کہتے ہوئے کھلاڑیوں کی جانب سے لال رنگ کے دل کی شکل والے غبارے دیے گئے۔

اس دوران کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی ویڈیو میں سنی جاسکتی ہے جس میں راشد خان سے کہا جارہا ہے کہ اتنے سارے دل لے کر کہاں جاؤں گے؟ جس کے جواب میں راشد خان نے جواب دیا  اپنے گھر لے کر جاؤں گا ۔

ویلکم ویڈیو میں حارث رؤف کو  راشد کا مشہور ایکشن اسٹائل ہاتھ سے ناگ بناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔   

مزید خبریں :