Time 22 فروری ، 2023
پاکستان

مطالبہ کیاہے متعصبانہ رویہ رکھنے والےججز کے سامنے کیسز نہ رکھے جائیں: وزیراعظم

عمران نیازی کا گھر چیف جسٹس نے پتہ نہیں کیسے ریگولرائز کردیا، غریبوں کے گھر ڈھائے گئے، یہ ناانصافی کی انتہائی مثال ہے: شہباز شریف— فوٹو:فائل
عمران نیازی کا گھر چیف جسٹس نے پتہ نہیں کیسے ریگولرائز کردیا، غریبوں کے گھر ڈھائے گئے، یہ ناانصافی کی انتہائی مثال ہے: شہباز شریف— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے ن لیگ سے متعصبانہ رویہ رکھنے والے ججز کے سامنے کیسز نہ رکھے جائیں۔

وزیراعظم نے وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور اہم اعلانات کیے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم سب عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کا احترام کرتے ہیں، اگر کہیں صریحاً جانبداری ہورہی ہیں اس سے کب تک آنکھیں بند رکھیں گے؟ نوازشریف کو پاناما سے اقامہ میں سزا دلوا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے 300 کنال کے گھر کی بعد میں اجازت لی گئی، عمران نیازی کا گھر چیف جسٹس نے پتہ نہیں کیسے ریگولرائز کردیا، غریبوں کے گھر ڈھائے گئے، یہ ناانصافی کی انتہائی مثال ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایسے ججز جن کا رویہ ن لیگ کے ساتھ جانبدارانہ رہا ہے، مطالبہ کیاہے ن لیگ سےمتعصبانہ رویہ رکھنے والےججز کے سامنے کیسز نہ رکھے جائیں، میں یہ بات بطور وزیراعظم نہیں بطور پارٹی ہیڈ کہہ رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر کے غیر آئینی حرکت کی، انھیں کابینہ کی طرف سے خط لکھیں گے اور ان کے اقدام کی مذمت کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر نے نو ماہ پہلے بھی غیر آئینی حرکت کی تھی۔

مزید خبریں :