پاکستان
Time 22 فروری ، 2023

’مجھے لگا پولیس سی سی پی او آفس لے جائے گی لیکن اب نجانے کہاں لے جارہے ہیں‘

پولیس کو بغیر مزاحمت کے گرفتاری دی، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ— فوٹو: اسکرین گریب
پولیس کو بغیر مزاحمت کے گرفتاری دی، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قیدیوں کی وین میں بیٹھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی اور دعویٰ کیا کہ پولیس کو بغیر مزاحمت کے گرفتاری دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے آغاز پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے گرفتاری دے دی۔

یہ رہنما خود ہی قیدیوں کی وین میں بیٹھ گئے تھے۔

شاہ محمود قریشی نے قیدیوں کی وین میں بیٹھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی اور دعویٰ کیا کہ پولیس کو بغیر مزاحمت کے گرفتاری دی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگا تھا کے پولیس سی سی پی او آفس لے جائے گی لیکن اب نجانے کہاں لے جارہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو جیل بھروتحریک کےلیے متحرک ہونے کا پیغام بھی دیا۔

مزید خبریں :