Time 23 فروری ، 2023
پاکستان

جیل بھرو تحریک: شاہ محمود اور اسد عمر سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل سے منتقل

جیل بھرو تحریک میں گزشتہ روز گرفتاری دینے والے تمام اسیر رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے میانوالی اور دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے: ذرائع/ اسکرین گریب
جیل بھرو تحریک میں گزشتہ روز گرفتاری دینے والے تمام اسیر رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے میانوالی اور دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے: ذرائع/ اسکرین گریب

لاہور: تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گزشتہ روز گرفتاریاں دینے والے رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک میں گزشتہ روز گرفتاری دینے والے تمام اسیر رہنماؤں کو کوٹ لکھپت جیل سے میانوالی اور دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ان رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 3 ایم پی او میں گرفتار دیگر کارکنوں کو ڈی جی خان جیل بھجوایا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں قیدیوں کی وین کو دکھاکر قیدیوں دعویٰ کیا گیا ہےکہ اسد عمر  شاہ محمود قریشی، اعظم سواتی اوراعظم خان نیازی قیدی وین میں موجود ہیں-

مزید خبریں :