23 فروری ، 2023
مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے عامر لیاقت کی مخالفت میں دیے گئے بیانات شیئر کردیے۔
بشریٰ اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا پر دانیہ کے نجی میڈیا کو دیے گئے بیانات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دانیہ کی جانب سے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک انٹرویو میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت کی عزت پر آتی ہے وہ دوسرے کی عزت اتارنا بھی جانتی ہے۔
ایک انٹرویو کلپ میں دانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس عامر لیاقت کی ریکارڈنگز اور ہر قسم کے ثبوت موجود ہیں۔
ایک جگہ دانیہ کا کہنا تھا کہ ’وہ ویڈیو میں نے بنائی تھی، اس ویڈیو کو بناتے وقت عامر اور میرے علاوہ کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا ‘۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کیس میں دانیہ شاہ کو ویمن جیل کراچی سے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا تھا۔