Time 23 فروری ، 2023
پاکستان

جیل بھرو تحریک: پشاور میں پی ٹی آئی کارکن اور پولیس آمنے سامنے، دھکم پیل

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سینٹرل جیل کا گیٹ کھولنے کی کوشش کے دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ فوٹو پی ٹی آئی
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سینٹرل جیل کا گیٹ کھولنے کی کوشش کے دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ فوٹو پی ٹی آئی

پشاور میں جیل بھرو تحریک کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جیل کے احاطے میں جانے کی کوشش کے دوران دھکم پیل ہو گئی۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سینٹرل جیل کا گیٹ کھولنے کی کوشش کے دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آ گئے۔

پولیس کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات کیے جارہے ہیں پولیس وین موجود ہے جو بھی گرفتاری دینا چاہتا ہے آ جائے۔

پشاور میں پی ٹی آئی کی جانب سے پہلی گرفتاری سابق اقلیتی رکن اسمبلی وزیر زادہ نے دی جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی روی کمار بھی پولیس وین میں بیٹھ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کے وزیر جیل خانہ جات شفیع اللہ خان نے ایک بیان میں کہا تھا پی ٹی آئی کے جو لوگ گرفتاری دیں گے ہم کی تواضع چائے روٹی کے ساتھ مرغ پلاؤ سے کریں گے۔

مزید خبریں :