Time 24 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

سجل علی کا 90 لاکھ سے زائد فالوورز والا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب

سوشل میڈیا صارفین سجل علی کو انسٹاگرام پر سرچ نہیں کر پارہے، سرچ کرنے پر انسٹاگرام کی جانب سے معذرت کا نوٹ اسکرین پر دکھائی دے رہا ہے/ فائل فوٹو
سوشل میڈیا صارفین سجل علی کو انسٹاگرام پر سرچ نہیں کر پارہے، سرچ کرنے پر انسٹاگرام کی جانب سے معذرت کا نوٹ اسکرین پر دکھائی دے رہا ہے/ فائل فوٹو

سجل علی ان چند پاکستانی اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد قریب 10 ملین تھی لیکن اداکارہ کا اکاؤنٹ اچانک غائب ہوگیا جس سے مداح خاصی تشویش میں مبتلا ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین سجل علی کو انسٹاگرام پر سرچ نہیں کر پارہے، سرچ کرنے پر انسٹاگرام کی جانب سے معذرت کا نوٹ اسکرین پر دکھائی دے رہا ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا سجل کی جانب سے 9.4 ملین (94 لاکھ) والا اکاؤنٹ خود ڈیلیٹ کردیا گیا ہے یا اسے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

یہ امکان بھی ہے کہ سجل علی کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہو  لیکن فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ سجل علی کی بین الاقوامی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو دو ود اٹ' آج یعنی 24 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :