Time 24 فروری ، 2023
دلچسپ و عجیب

دُلہا دُلہن کی بدقسمتی: گھنٹوں لفٹ میں پھنسنے کے باعث شادی کے ریسیپشن میں نہ پہنچ سکے

2 گھنٹے کی محنت کے بعد لفٹ کی چھت کھول کر نوبیاہتا جوڑے سمیت 6 لوگوں کو رسی کی مدد سے چوتھے فلور سے کھینچ کر ریسکیو کیا گیا/ فوٹو سوشل میڈیا
2 گھنٹے کی محنت کے بعد لفٹ کی چھت کھول کر نوبیاہتا جوڑے سمیت 6 لوگوں کو رسی کی مدد سے چوتھے فلور سے کھینچ کر ریسکیو کیا گیا/ فوٹو سوشل میڈیا

امریکا میں نوبیاہتا جوڑا  اپنے ہی ریسیپشن کے دن  2گھنٹے تک لفٹ میں  پھنسا رہا جس کے بعد دلہا دلہن ریسیپشن کی تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والا نو بیاہتا جوڑا  وکٹوریہ اور پانو  اپنے ہی ریسیپشن کے  موقع پر لفٹ میں پھنس گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ  جوڑے نے  ہوٹل کی 16 ویں منزل پر شادی کے ریسیپشن کی تقریب رکھی تھی  لیکن منزل تک پہنچنے کیلئے جیسے ہی دلہا دلہن  لفٹ میں  داخل ہوئے ،لفٹ گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور کے درمیان پھنس گئی ،لفٹ میں  جوڑے کے ساتھ ان کے 4 رشتہ دار بھی موجود تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اطلاع دینے کے بعد ریسکیو ٹیم نے کوششیں کی تاہم  انہیں ناکامی کا سامنا رہا، بعد ازاں فائر فائٹر ٹیم کو مدد کیلئے طلب کیاگیا  جنہوں نے بتایا کہ  لفٹ بری طرح پھنس گئی ہے۔

2 گھنٹے کی محنت کے بعد  لفٹ کی چھت کھول کر نوبیاہتا جوڑے سمیت 6 لوگوں کو رسی کی مدد سے چوتھے فلور سے کھینچ کر ریسکیو کیا گیا تاہم دلہا دلہن کا اہم دن اس  واقعےکے باعث کھٹائی میں پڑگیا۔

مزید خبریں :