Time 24 فروری ، 2023
کھیل

اعظم خان نے اپنے والد معین خان کے شاندار چھکے کی یاد تازہ کر دی

اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 42 گیندوں پر 97 گیندوں کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ فوٹو سوشل میڈیا
اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 42 گیندوں پر 97 گیندوں کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ فوٹو سوشل میڈیا 

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹرز اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے والد اور سابق وکٹ کیپر معین خان کے چھکے کی یاد تازہ کر دی۔

پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے خلاف اعظم خان نے 97 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین کی آف اسٹمپ پر آتی گیند کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر لیگ سائیڈ پر 102 میٹر لمبا چھکا لگایا۔

سوشل میڈیا پر جہاں اعظم خان کو شاندار بیٹنگ پر داد دی جا رہی ہے وہیں ان کے محمد حسین کو لیگ سائیڈ پر لگائے گئے چھکے کو ان کے والد معین خان کی جانب سے سابق آسٹریلوی پیسر ڈیمین فلیمنگ کو 1999 کے ورلڈکپ میں لگائے گئے چھکے سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔

معین خان جو اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں نے بھی ڈیمین فلیمنگ کو کچھ اسی طرح کا چھکا لگایا تھا۔

مزید خبریں :