Geo News
Geo News

Time 25 فروری ، 2023
دنیا

امریکا میں انسانوں کو زومبیز کیطرح بنانیوالی منشیات کے استعمال میں اضافہ

امریکا کے کئی شہروں میں ایک ایسی عجیب منشیات کا استعمال بڑھتا جارہا ہے جس سے انسان زومبی بن رہے ہیں۔

کسی بھی قسم کی منشیات کا استعمال خطرناک تو ہوتا ہی ہے لیکن بعض اوقات یہ جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے، اور ایسی ہی کچھ منشیات امریکا میں مقبول ہورہی ہیں جس کے اثرات انتہائی خوفناک ہیں۔

Xylazine نامی  منشیات کا استعمال امریکا میں بڑھتا جارہا ہے جس کو کئی اور نام دیے گئے ہیں جن میں ٹرانک (tranq)، ٹرانک ڈوپ اور زومبی ڈرگ شامل ہیں، بتایا جارہا ہے کہ اس ڈرگ کا استعمال لوگوں کی جلد کو گلا سڑا رہا ہے۔

 اس کے علاوہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی زیادتی سے انسان زومبی بن رہے ہیں یعنی ان کے دماغ مفلوج ہورہے ہیں اور وہ زومبی کی طرح حرکات و سکنات کرنے لگتے ہیں جو دیکھنے والوں کو خوف میں مبتلا کردیتے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منشیات کے زیادہ استعمال سے ہر پانچ میں سے ایک شخص موت کے منہ میں جارہا ہے، ٹرانک سے  جلد کے گلنے سمیت دل کی دھڑکن کا کم ہونا، بلڈپریشر کا گھٹنا اور دیگر مسئلے شامل ہیں۔

دراصلXylazine جانوروں کا ٹرانکوئلائزر (سکون کی دوا) ہے جسے لوگوں نے نشے کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یہ منشیات امریکا کی سڑکوں میں چند ڈالرز میں باآسانی فروخت ہورہی ہیں۔