25 فروری ، 2023
امریکا میں عمران خان کی بہن علیمہ خان نے امریکی ایوان نمائندگان کےاسپیکر کیون مک کارتھی سے ملاقات کی اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی۔
مک کارتھی سےملاقات میں پاکستانی امریکن ری پبلکن جاوید انور اور تحریک انصاف امریکا کے رہنما عاطف خان بھی موجود تھے۔
علیمہ خان کی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے غیر رسمی ملاقات ہیوسٹن میں ہوئی۔
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے علیمہ خان کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پربات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف امریکا کے رہنما پچھلے چند ماہ میں کئی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرچکے ہیں، پاکستانی امریکن ری پبلکن جاوید انور نے اسپیکر مک کارتھی سے چند ہفتے پہلے بھی ملاقات کی تھی، جاوید انور سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔