Time 25 فروری ، 2023
پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس: بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کوپیش ہونےکا حکم

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی،فوٹو: فائل
عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی،فوٹو: فائل

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 28 فروری کوپیش ہونےکا حکم دے دیا۔

 بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور  دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ بینکنگ کورٹ کی جج  رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نعیم پنجوتھہ نےکہا کہ  اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان 28 فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :