25 فروری ، 2023
اسلام آباد ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین نے ہڑتال کردی۔
ملازمین نے پرائیوٹ کنٹریکٹر کے زیر نگرانی کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہڑتال کی۔
ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے ائیرپورٹ پر کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں، واش رومز میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔