Time 25 فروری ، 2023
پاکستان

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پی سی بی سے صفائی کے واجبات مانگ لیے

ایل ڈبلیو ایم سی کے پی سی بی کے ذمے مجموعی طور پر 4 کروڑ 83 لاکھ روپے واجب الادا ہیں: خط کا متن— فوٹو: ایل ڈبلیو ایم سی
ایل ڈبلیو ایم سی کے پی سی بی کے ذمے مجموعی طور پر 4 کروڑ 83 لاکھ روپے واجب الادا ہیں: خط کا متن— فوٹو: ایل ڈبلیو ایم سی

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے صفائی کے واجبات مانگ لیے۔

ایل ڈبلیو ایم سی  نے صفائی سروسز کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے پی سی بی کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے پی سی بی کے ذمے مجموعی طور پر 4 کروڑ 83 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

خط کے متن کے مطابق پی سی بی 2017 سے اب تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی تمام سیریز اور میچز کے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہا، 2017 میں کھیلے گئے ورلڈ الیون، پاک سری لنکا سیریز اور پی ایس ایل کی ادائیگیاں نہیں ہوئیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 2022  میں کھیلے گئے پاک انگلینڈ، پاک آسٹریلیا، پی ایس ایل 7 کے میچز میں دی جانے والی سروسز کے واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے، پی ایس ایل 8 کیلئے بھی تمام تر صفائی کی ذمے داری ایل ڈبلیو ایم سی کے پاس ہے، 2022 میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے ایک کروڑ 10 لاکھ کےواجبات بھی ادا نہیں کیے گئے۔


مزید خبریں :