ویڈیو: شہدکی مکھیوں کی کولڈ ڈرنک پینےکی کوشش

اپنے بچپن سے ہی سنا اور دیکھا  تھا کہ شہد کی مکھی پھولوں کا رس چوستی ہے اور  پھر شہد بناتی ہے لیکن کیا  آپ نے کبھی دیکھا ہےکہ شہد کی مکھیاں کولڈ ڈرنکس بھی پینے کا شوق رکھتی ہیں؟ نہیں تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

یہ ویڈیو دو شہد کی مکھیوں کی ہے جو پھولوں پر منڈلانے کے بجائے ایک کولڈڈرنک کی بوتل پر بیٹھی ہوئی ہیں اور پھولوں کا رس چوسنے کی جگہ ڈرنک پینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے مکھیاں کولڈ ڈرنک کی بوتل کے ڈھکن کو بہت مہارت سے کھول رہی ہیں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہو رہے ہیں جب کہ دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔