26 فروری ، 2023
ریاض : سعودی عرب میں پہلی بار فوجی پریڈ 'فدا' میں خواتین اہلکار بھی شریک ہوئی ہیں۔
پریڈ میں سعودی وزارت داخلہ کے 16 سکیورٹی شعبوں کے ارکان شریک ہوئے، ان میں 2800 سے زائد اہلکار شامل تھے۔
پریڈ میں پہلی مرتبہ خواتین نے بھی شرکت کی، ہتھیاروں سے لیس اور موسیقی سے ہم آہنگ ہوکر خواتین نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
اس کے علاوہ اس سعودی فوجی پریڈ 'فدا' میں پہلی بار آرکسٹرا بھی متعارف کرایاگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ پریڈ سعودی ریاست کے قیام کے بعد سے سلامتی کے پیغام کے طور پرکی جاتی ہے، فوجی پریڈ کا عنوان ’ فدا ‘ رکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ سعودی فوج کے یہ سپوت وطن کے لیے اپنی جان فدا کرنےکے لیے تیار ہیں۔