26 فروری ، 2023
200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندر شیکھرکو نئی دہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس دوران ملزم نے ناصرف جیکولین کے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونےکی تردید کی بلکہ کہا کہ ’جیکولین اس کیس کا حصہ نہیں ہیں، انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں ان کی حفاظت کے لیےموجود ہوں‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیش نے رپورٹر کے ذریعے اداکارہ جیکولین کو ویلنٹائن وِش بھی کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے دوست چندرشیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنےکے الزامات ہیں جب کہ چندرشیکھر پرکروڑوں روپےکے فراڈ اور بھتہ وصول کرنےکے الزامات ہیں۔
چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ملزم نامزد ہیں۔