Time 26 فروری ، 2023
کھیل

فخر زمان نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کردیا

فخر زمان نے آج پشاور زلمی کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کی اور 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے— فوٹو: پی ایس ایل
فخر زمان نے آج پشاور زلمی کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کی اور 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے— فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے ایونٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مجموعی چھکے لگانے کا کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

فخر زمان نے آج پشاور زلمی کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کی اور 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے۔ 

فخر زمان کے مجموعی پی ایس ایل چھکوں کی تعداد 89 ہوگئی۔

کامران اکمل نے 74 اننگز میں 89 چھکے لگائے جبکہ فخر 67 اننگز میں ان کے برابر آگئے۔

آصف علی نے پی ایس ایل میں 60 اننگز میں 86 چھکے لگائے ہیں۔

مزید خبریں :