Time 27 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اُشنا شاہ نے شادی کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنا دیں

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

گزشتہ روز  اُشنا شاہ اور معروف گولفر حمزہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، تقریب  میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اُشنا نے شادی کی تقریب کیلئے لال رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہرنے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

اس موقع پر اشنا دلہے کے ہمراہ ڈانس کرتی ہوئی بھی دکھائی دیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تاہم شادی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اُشنا کے لباس پر تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'اُشنا شاہ جیسے لوگوں نے ہماری ثقافت کو برباد کر دیا، جو لباس انہوں نے پہنا ،جو رقص  کررہی ہیں، یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل نہیں، نہ کبھی ہوں گی'۔

لباس پر تنقید کرنے پر اشنا شاہ  نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ 'ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے،آپ کو تقریب میں مدعوع نہیں کیا گیا تھا نہ ہی آپ نے میرے لباس کے پیسے دیے،میرا سوٹ میری جیولری سب پاکستانی ہے، البتہ میرا دل آدھا آسٹرین ہے'۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہمیں خوش رکھے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

یاد رہے کہ دسمبر میں اُشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔

حمزہ امین پاکستانی اور آسٹرین شہریت رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :