Time 27 فروری ، 2023
پاکستان

رحیم یار خان: ڈاکوؤں نے شادی کا جھانسہ دیکر ڈھول بجانے والوں کو اغوا کرلیا

ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثا سے ایک کروڑ کا تاوان طلب کیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثا سے ایک کروڑ کا تاوان طلب کیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

پنجاب کے شہر  رحیم یارخان میں  شادیوں  پر ڈھول بجانے والے گروپ کو ڈاکوؤں  نے اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب کاجھانسہ دےکر کچے کے علاقے میں گروپ کو بلایا اور  فنکارگروپ کے 9 افراد کو اغوا کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کے ورثا سے ایک کروڑ کا تاوان طلب کیا ہے۔

 ورثا کی جانب سے  مغویوں کی تلاش کیلئے پولیس سے درخواست کی گئی ہے جس کے بعد پولیس  مغویوں کی تلاش کیلئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

مزید خبریں :