Time 28 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

رنبیر نے پاکستان میں کام کرنے کی خواہش کا بیان دے کر یوٹرن لے لیا

میں پاکستان کیلئے کام کرنا پسند کروں گا کیوں کہ فنکاروں کیلئے کوئی حدود متعین نہیں ہے: رنبیر کا جدہ میں پاکستانی فلم ساز کے سوال پر جواب/فوٹوفائل
میں پاکستان کیلئے کام کرنا پسند کروں گا کیوں کہ فنکاروں کیلئے کوئی حدود متعین نہیں ہے: رنبیر کا جدہ میں پاکستانی فلم ساز کے سوال پر جواب/فوٹوفائل 

بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور  نے سعودیہ میں  پاکستان میں کام کرنے کی خواہش  کا اظہار   کرکے  بھارت جاکر   وضاحت پیش کردی۔

گزشتہ برس دسمبر میں رنبیر کپور جدہ میں منعقد کیے جانے والے ایک فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے تھے جس دوران پاکستانی فلم ساز نے  رنبیر کپور  سے سوال کیا کہ اب سعودی عرب کی صورت ہمارے پاس ایک ایسا پلیٹ فارم موجود ہے جو دو فلم انڈسٹری کو جوڑسکتا ہے، میرے پاس آپ کیلئے ایک فلم ہے کیا آپ پاکستان کیلئے کام کرنا پسند کریں گے؟

اس پر رنبیر نے حامی بھرتے ہوئے کہا تھا کہ میں  کام کرنا پسند کروں گاکیوں کہ فنکاروں کیلئے کوئی حدود متعین نہیں ہے۔

رنیبر کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں پیش کرتے ہوئے انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ اتھا جس پر اب رنبیر نے وضاحت دی ہے۔

 اپنی فلم  کی پروموشن کے دوران بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران رنبیر کا کہناتھا کہ میرے  بیان کو غلط سمجھا گیا، میں ایک فلم فیسٹیول میں شریک ہوا تھا جہاں بہت سے پاکستانی فلم ساز موجود تھے جن کے سوال پر میں کوئی تنازع نہیں کھڑا کرنا چاہتا تھا۔

سپر اسٹار نے مزید کہا کہ آرٹ آرٹ  ہے لیکن  میرے لیے کوئی بھی چیز میرے  وطن سے بڑھ کر نہیں ہے۔ 

مزید خبریں :