پاکستان
Time 28 فروری ، 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی

عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے— فوٹو: فائل
عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقدام قتل کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور کی گئی۔

عبوری ضمانت منظور کرنے پر عمران خان نے کھڑے ہو کر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کے خلاف اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عمران خان کی اے ٹی سی میں ضمانت منظور ہوئی جبکہ بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت کنفرم ہوئی۔

توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مزید خبریں :