28 فروری ، 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں لارجربینچ کل سماعت کرے گا۔
3 رکنی لارجربینچ میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب طاہرشامل ہیں۔
عمران خان نے وکیل سلمان اکرم راجا کے ذریعے متفرق درخواستیں ہائیکورٹ میں دائر کردی ہیں۔
درخواستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پرحلف نہ لینے کا الیکشن کمیشن کو لکھا خط اور قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ڈی جی نادرا کو لکھا خط بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہیں۔