Geo News
Geo News

Time 01 مارچ ، 2023
انٹرٹینمنٹ

حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرہ افراد کیلئے 100 گھر تعمیر کروا دیے

شروعات میں حدیقہ کیانی نے مہم کے تحت سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ افراد کو ضروری اشیا فراہم کی تھیں—فوٹو: سوشل میڈیا
شروعات میں حدیقہ کیانی نے مہم کے تحت سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ افراد کو ضروری اشیا فراہم کی تھیں—فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی گلوکارہ  و اداکارہ حدیقہ کیانی بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 100 گھر تعمیر کروانے میں کامیاب ہوگئیں۔

حدیقہ کیانی نے سیلاب کے فوری بعد امدادی کاموں کا آغاز کردیا تھا اور انہوں نے ’وسیلہ راہ’ نامی امدادی مہم شروع کی تھی جس کے تحت انہوں نے عوام اور مختلف اداروں سے امدام جمع کی۔

شروعات میں حدیقہ کیانی نے مہم کے تحت سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ افراد کو ضروری اشیا فراہم کی تھیں اور اب انہوں نے  بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل ٹمبو کے ایک گاؤں میں 100 گھر تعمیر کروا دیے۔

اس حوالے سے گلوکارہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے متاثرین کے لیے 100 گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ایک اسکول، ایک مسجد اور ایک میٹرنٹی ہوم بھی تعمیر کروایا ہے۔

حدیقہ کیانی نے بتایا کہ وہ صوبے کے  اس علاقے کی دوسری تحصیل میں مزید 250 دیہات تعمیر کروائیں گی لیکن اب مہنگائی ہونے کی وجہ سے فی کمرے کی لاگت بڑھ کر ساڑھے تین لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔