لوگوں سے خود کو ’کیوٹ‘ سننا کبھی اچھا نہیں لگا: شاہد کپور

میرا خیال ہے کہ لفظ ’ کیوٹ ‘ بہت محدود ہے : بھارتی اداکار کی میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو
میرا خیال ہے کہ لفظ ’ کیوٹ ‘ بہت محدود ہے : بھارتی اداکار کی میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو

دو دہائیوں قبل فلم عشق وشق سے بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے شاہد کپور اپنی مسکراہٹ اور معصومیت کی وجہ سے مداحوں میں’ کیوٹ بوائے کپو ‘ اداکار کے طور پر مشہور رہے ہیں۔

تاہم اب اس حوالے سے شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں خود کو کیوٹ سننا کبھی اچھا نہیں لگا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد کپور  نے بتایا کہ ’ مجھے   خود کو کیوٹ کہے جانے سے نفرت تھی، مجھے نہیں اچھا لگتا تھا  جب لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ اوہ! آپ تو بہت کیوٹ ہیں، میں سوچتا  تھا کہ آپ کیسے کسی کو ایسا کہہ سکتے ہیں، مجھے یہ لفظ نہیں  پسند  تھا لیکن اب میں اس کو قبول کرچکا ہوں، جب لوگ میرے لیے ایسے جملے استعمال کرتے ہیں، تاہم  میں سمجھتا ہوں کہ یہ لفظ بہت محدود ہے‘ ۔

شاہدکپور  نے یہ بھی کہا کہ  میں چاہتا ہوں لوگ میری روح کو دیکھیں، میرے جذبات کو سمجھیں ، میرے تجربے کو سمجھیں نہ صرف کہ ظاہری شخصیت میں مصروف رہیں۔

مزید خبریں :