01 مارچ ، 2023
یارکشائر کرکٹ کاؤنٹی کی ٹیم میں شامل سابق انگلش کرکٹر ٹم بریسنن کی جانب سے ساتھی کرکٹر عظیم رفیق کی بہن کے خلاف نسلی جملے کسے گئے۔
یارکشائر کرکٹ کاؤنٹی ٹیم میں نسلی تعصب سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عظیم رفیق نے دعویٰ کیا کہ ٹم بریسنن نے 2014 میں ہیڈنگلے میں میڈیا ڈے کے دوران ان کی بہن کے خلاف نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے۔
عظیم رفیق کی جانب سے کیا گیا دعویٰ کرکٹ ڈسپلن کمیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے یارکشائر نسلی تعصب سے متعلق کیس کے دوران پہلے روز سنے گئے شواہد میں شامل تھا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے سابق فاسٹ بولر میتھیو ہوگارڈ اور سابق یارکشائر کوچ جان بلین کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے، دونوں کرکٹرز کیس کی پروسیڈنگز سے علیحدہ ہو گئے تھے۔
انگلش کرکٹ بورڈ سابق یارکشائر کوچ اینڈریو گیل اور بولنگ کوچ رچرڈ پائرا کے خلاف بھی کیس دائر کرے گا اگر وہ دونوں جمعرات کے روز ہونے والی سماعت میں کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے تو۔
عظیم رفیق نے کمیشن کو بتایا کہ سابق انگلش فاسٹ بولر ٹیم ٹم بریسنن اور گرے بیلنس نے ان کی بہن پر پاکستان سے تعلق ہونے کے ناطے اس وقت جملے کسے جب وہ میڈیا ڈے کے موقع پر کاؤنٹی کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔
گرے بیلنس پہلے ہی نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔
انگش کرکٹ بورڈ کے وکیل لندن میں بین الاقوامی ثالثی سینٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ عظیم رفیق نے الزام عائد کیا کہ ٹم بریسنن نے 2014 اور اس کے بعد ایک ایشین خاتون پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے۔
عظیم رفیق نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ٹم بریسنن نے 2018 میں بھی برمنگھم میں ٹیم ہوٹل کے بار میں ایک ایشیائی خاتون پر جملے کسے تھے۔
تاہم انگلینڈ کی جانب سے 23 ٹیسٹ اور 85 ایک روزہ میچ کھیلنے والے ٹم بریسنن نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نا تو کسی کو ایسے جملے کسے اور نا وہ کبھی کسی کے لیے ایسے جملے کہیں گے۔
ٹم بریسنن نے انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام اور انٹرویو میں پہلے کہا کہ وہ آمنہ رفیق نامی خاتون سے کبھی نہیں ملے تاہم بعد ازاں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے آمنہ رفیق کو لیسٹر میں دور سے کام کرتے دوران دیکھا تھا۔
اس کے علاوہ ٹم بریسنن اس بات کی بھی نفی کر چکے ہیں کہ وہ کبھی بار میں آمنہ رفیق کے ساتھ اکیلے میں ملے ہیں۔