Time 02 مارچ ، 2023
پاکستان

حکومت کا کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کا اطلاق کیا جائے گا جس کے نفاذ سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی اوسط 3.21 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی/ فائل فوٹو
صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کا اطلاق کیا جائے گا جس کے نفاذ سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی اوسط 3.21 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جیونیوز کو موصول دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک کے بجلی کے ریٹ دو طرح سے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کا اطلاق کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق یکساں ٹیرف کے نفاذ سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی اوسط 3.21 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

کے الیکٹرک کے 100 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 1.4 روپے فی یونٹ اور 700 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 3.2 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی جب کہ کے الیکٹرک کے عارضی رہائشی صارفین کے لیے بجلی 4.45 اور صنعتی صارفین کے لیے 4.45 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

کے الیکٹرک صارفین کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر بھی بجلی کے ریٹ 1.55 روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کے الیکٹرک کے صارفین کے جولائی 2022 سے ستمبر 2022 تک اور مارچ 2023 سے مئی 2023 تک سہ ماہی ریٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے 100 یونٹس والے صارفین کے لیے بجلی سہ ماہی بنیاد پر 1.55 روپے  اور صنعتی صارفین کے لیے سہ ماہی ٹیرف میں بھی 1.55 روپے اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :