Time 03 مارچ ، 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کےایم این ایزکے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا/ فائل فوٹو
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کےایم این ایزکے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا/ فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والی ضمنی الیکشن ملتوی کردیے۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کےایم این ایزکے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے صوبے میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیے اور ساتھ ہی 16، 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کردیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی 24 قومی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے۔

مزید خبریں :