Time 04 مارچ ، 2023
پاکستان

مسلم لیگ ن لائرزفورم نے جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن لائرز فورم  نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرا دی۔

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ  جسٹس مظاہر نقوی نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں :